لیری سینگر (انگریزی: Larry Sanger) (ولادت 16 جولائی 1968ء) امریکی انٹرنیٹ پراجیکٹ ڈولپر ہیں اور ویکیپیڈیا کے مشترک بانی ہیں۔ وہ سٹی زینڈیم کے بھی بانی ہیں۔ ان کا بچپن اینکرایج، الاسکا میں گذرا۔ زندگی کے ابتدائی ایام سے ہی ان کو فلسفہ میں دلچسپی تھی۔ انھوں نے ریڈ کالج سے 1991ء میں فلسفہ میں بی اے کیا اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے 2000ء میں فلسفہ میں ہی ڈکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا زیادہ تر فلسفیانہ کام علم (جانکاری، نالج) کی تھیوری علمیات پر مشتمل ہے۔
انھوں نے متعدد د آن لائن ائرۃ المعارف پر کام کیا ہے۔ وہ نیو پیڈیا کے سابق ایڈیٹر ین چیف ہیں، نیوپیڈیا کی جانشین ویکیپیڈیا کے چیف آرگنائزر (2001-02ء) رہے ہیں اور سٹی زینڈیم کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف رہ چکے ہیں۔نیوپیڈیا میں اپنے عہدہ پر رہتے ہوئے انھوں نے مضمون کی ترقی (article development.) کے لیے کمر کس لی۔ انھوں نے ایک ویکی کے نفاذ کا منصوبہ بنایا جہاں سے ان کے لیے ویکیپیڈیا کی راہ ہموار ہوئی۔ ابتدا میں ویکیپیڈیا نیوپیڈیا کا تتمہ مانا جاتا تھا۔و131 وہ ویکیپیڈیا کے ابتدائی کمیونٹی لیڈر تھے۔ اور اس کی متعدد بنیادی پالیسیاں انھوں نے ہی بنائی ہیں۔
سانگیر نے 2002ء میں ویکیپیڈیا کو خیر آباد کہ دیا اور تب سے ہی یہ پراجیکٹ حالات سے دو چار رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر ویکیپیڈیا اب بے اعتبار ہو چلا ہے ان میں ماہر افراد کے عزت میں کمی ہے۔ اکتوبر 2006ء میں انھوں نے ویکیپیڈیا کی طرح ایک ویب گاہ سٹی زینڈم کی بنیاد رکھی۔ اکتوبر 2017ء میں یہ اطلاع ملی کہ سانگیر چیف انفارمیشن آفیسر کی چیثیت سے ایوریپیڈیا سے جڑ گئے ہیں۔
سانگیر نے اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی میں فلسفہ پڑھایا ہے۔ اور انسائکلو آف ارتھ کے ابتدائی حکملت عملی بنانے والوں میں سے ہیں۔ انھوں نے واچ ناو ارتھ کے بینر تلے ترقی پزیر تعلیمی پراجیکٹ برائے افراد کے لیے کام کیا ہے۔ انھوں نے ویب پر مبنی مطالعہ پروگرام ڈیزائن کیا ہے جس کا نام ریڈنگ بیر ہے جس کا مقصد بچوں کو طریقہ مطالعہ سے اگاہ کرنا ہے۔ فروری 2013ء میں انھوں نے انفو بٹ کے نام سے ایک خبر کے مصادر کا آغاز کیا۔ 2015ء کے وسط میں یہ مالی حالت سے دوچار ہوا اور مکمل طور پر لانچ ہونے سے قبل ہی عدم کا شکار ہوا۔
↑Larry Sanger (جون 2007)۔ "Education 2.0"۔ Egon Zehnder International۔ The Focus Online۔ 23 جون 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 1, 2007۔ The future of education could lie in a digital degree-granting institution that lives on the Internet.الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date=, |date= (معاونت)
↑Andrew Keen (جون 2, 2008)۔ "Andrew Keen on New Media"۔ The Independent۔ London۔ 05 جون 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 8, 2008الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date=, |date= (معاونت)
↑Sam Williams (اپریل 27, 2004)۔ "Everyone is an editor"۔ Salon Media Group۔ صفحہ: 2۔ 05 ستمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 15, 2009الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت); تحقق من التاريخ في: |access-date=, |date= (معاونت)